ناقص امپائرنگ جنید خان وکٹ سے محروم 

گیند واضح طور پر بیٹ کو چھوکر گئی تھی لیکن امپائر نے انگلی کھڑی نہ کی۔

گیند واضح طور پر بیٹ کو چھوکر گئی تھی لیکن امپائر نے انگلی کھڑی نہ کی ۔ فوٹو فائل

پشاور:
پیٹ کمنز کا وکٹوں کے پیچھے واضح کیچ امپائرکو نظر نہ آیا، پاکستانی بولرز نے کینگروز پر بے پناہ دباؤ بڑھا رکھا تھا۔


جنید خان نے اپنے اوور میں مچل اسٹارک کو رن آؤٹ کیا، پیسر نے پیٹ کمنز کو بھی محمد رضوان کا کیچ بنوادیا، گیند واضح طور پر بیٹ کو چھوکر گئی تھی لیکن امپائر نے انگلی کھڑی نہ کی، سنکو میٹر نے ان کا فیصلہ غلط ثابت کردیا لیکن پاکستان ریویو پہلے ہی ضائع کرچکا تھا، تاہم بعد ازاں بھی پیٹ کمنز کھاتہ نہیں کھول سکے، انھیں باؤنسر پر محمد عامر نے وکٹ کیپر کی مدد سے دھر لیا۔
Load Next Story