تیزترین ہزاررنزبابراعظم کے ہاتھوں ویوین رچرڈز کاریکارڈ ٹوٹنےسے بچ گیا

بابر اعظم نے کینگروزکیخلاف سیریزشروع ہونے سے قبل 18اننگز میں 886 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے کینگروزکیخلاف سیریزشروع ہونے سے قبل 18اننگز میں 886 رنز بنائے تھے ۔ فوٹو اے ایف پی

FAISALABAD:
بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز کا ریکارڈ نہ بنا پائے۔


ویوین رچرڈز نے 37سال قبل 21اننگز میں ہزار رنز مکمل کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، بعد ازاں جوناتھن ٹروٹ، کیون پیٹرسن اورکوئنٹن ڈی کک نے بھی اس کلب کو جوائن کرلیا، بابر اعظم نے کینگروزکیخلاف سیریزشروع ہونے سے قبل 18اننگز میں 886 رنز بنائے تھے، تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کیلیے انھیں 114رنزدرکار جب کہ 2 اننگز میسر تھیں، انھوں نے برسبین میں 33 رنز بنائے تھے، میلبورن میں34رنز بناکرمجموعہ 953تک پہنچا پائے تھے کہ وکٹ گنوابیٹھے، نوجوان بیٹسمین اگلے میچ میں47 رنزبناکر اس ریکارڈ میں ویوین رچرڈز، جوناتھن ٹروٹ، کیون پیٹرسن اورکوئنٹن ڈی کک کوجوائن کرسکتے ہیں۔
Load Next Story