ڈگرینہروں میں پانی کی قلت کیخلاف آبادگاروں کے مظاہرے

محمد علی شاخ اورنوکوٹ میرپورخاص روڈ پر دھرنے، ٹریفک معطل،محکمہ آبپاشی کیخلاف نعرے

محمد علی شاخ اورنوکوٹ میرپورخاص روڈ پر دھرنے، ٹریفک معطل،محکمہ آبپاشی کیخلاف نعرے , فائل فوٹو

LONDON:
ڈگری میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف آبادگاروں نے محمد علی شاخ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا،اس موقع پر عبدالقادر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے علاقے کی نہروں میں پانی نہیں آرہا ہے جس کے باعث عوام پینے کے پانی کو بھی ترس گئے ہیں،


آبادگاروں نے مطالبہ کیاکہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگروہ ایکسین جمڑائو میرپورخاص آفس کے سامنے دھرنا دیںگے۔علاوہ ازیں بگی مائنرکے درجنوں آبادگاروں نے پانی کی قلت کے خلاف نوکوٹ میرپور خاص روڈ پرصبح 8 بجے سے شام تک دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل رہی،اس موقع پرمختارکارجھڈو نے مظاہرین کو پانی کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی

لیکن مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا،مظاہرین کا کہنا تھاکہ جب تک کمشنر میرپور خاص یا پھر ایکسین جمڑائو کینال انھیں یقین دہانی نہیں کراتے وہ اپنا احتجاجی جاری رکھیں گے،اس موقع پر آبادگاروں ایاز کھوسو، چیئرمین سیڈا بکی مائنر جلیل انڑ،جانی کمبو،عبداللہ کھوسو اور دیگر نے کہاکہ رشوت کیلیے مصنوعی پانی کی قلت پیدا کی گئی ہے۔
Load Next Story