طاہرالقادری کے تیر اسی رفتارسے واپس آئینگے ظفرالحق
بلاول کی آمدسے پریشانی نہیں،قوم طاہرالقادری کو سپورٹ کرے تواعتراض نہیں ہوگا،انٹرویو.
RAWALPINDI:
مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ طاہرالقادری جس تیز ی سے تیر برسا رہے ہیں اسی رفتار سے واپس آئیںگے۔
بلاول بھٹو کی سیاست میں آمد سے ن لیگ کو کوئی پر یشانی نہیں، انتخابات میں ایک منٹ کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جا ئیگی، نگران حکو مت کیلیے پا رلیمنٹ میں موجود سیاسی جما عتوں سے مشاورت کی حما یت کرتے ہیں، ن لیگ آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کر یگی۔
ایک انٹرویو میں سینیٹر راجا ظفر الحق نے کہا کہ آصف زرداری کی مصری ماڈل حکو مت کے متعلق بات اصل میں طاہرالقادری کی جانب اشارہ تھا اور ہم بھی سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں تبدیلی اور اقتدار میں آنے کا واحد راستہ صرف انتخابات ہیں اور اگر قوم طاہر القادری کو سپورٹ کر ے اور وہ جیت جائیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی 5 سالہ کار کردگی زیرو ہے اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ عوام انھیں ووٹ نہیں دیں گے اس لیے اب بلاول بھٹو کا سہا را لیا جا رہا ہے لیکن ن لیگ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم نے جس طرح پنجاب میں ضمنی انتخابات میں کا میابی حاصل کی ہے اسی طرح عام انتخابا ت میں بھی کلین سویپ کر ینگے۔