نیب کا چھاپہ توقیر صادق کا قریبی ساتھی شہزاد سلیم گرفتار
پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی خالد سلیم کے بیٹے کو وہاڑی میں فارم ہاؤس سے پکڑا گیا
سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کرپشن کیس میں نیب کی ٹیم نے چھاپہ مار کر توقیر صادق کے قریبی ساتھی شہزاد سلیم بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایک ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے پی پی 33 کے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے خالد سلیم بھٹی کے بیٹے بیریسڑ شہزاد سلیم بھٹی کو ان کے وہاڑی فارم ہاؤس سے گرفتار کر لیا ہے۔ توقیر صادق کرپشن کیس کے سلسلے میں سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے احکام کے روشنی میں مرکزی ملزم توقیر صادق اور اس کیس میں ملوث دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلیے نیب کو احکام دیے گئے تھے۔
اس تناظر میں نیب کی ٹیم نے لاہور ، ملتان ، بورے والہ اور دیگر شہروں میں چھاپے مارے ، تاہم بیریسڑ شہزاد سلیم بھٹی کو ان کے فارم ہاؤس وہاڑی سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شہزاد سلیم بھٹی کو عدالت عظمیٰ میں کرپشن کیس کے سلسلے میں پیش کیا جائے گا، تاہم یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہزاد سلیم بھٹی کی گرفتاری کے بعد توقیر صادق کی گرفتاری ممکن ہو سکے گی۔