اظہرعلی تیسرا میچ بھی نہیں کھیلیں گے ٹیم منیجر
محمدحفیظ بدستور قیادت کے فرائض نبھائیں گے البتہ آخری دونوں میچز کیلیے اظہر کی واپسی کا امکان ہے،وسیم باری
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر وسیم باری نے تصدیق کی ہے کہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے کپتان اظہر علی تیسرے ون ڈے میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔
وسیم باری کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ بدستور قیادت کے فرائض نبھائیں گے، البتہ آخری دونوں میچز کیلیے اظہر کی واپسی کا امکان ہے، منیجرکے مطابق شعیب ملک اب مکمل فٹ ہو چکے، تازہ دم ون ڈے اسپیشلسٹ پلیئرز کی آمد سے ٹیم مزید مضبوط ہوگئی اور سیریز میں فتح کیلیے پُرعزم ہیں، تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ اتوار کو سڈنی اور آخری جمعرات 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا، تاحال سیریز 1-1 سے برابر ہے۔