استثنیٰ مانگنے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم مجرم ہیں فواد چوہدری

استثنٰی اس وقت مانگا جاتا ہے جب جھوٹ بولتے ہیں، فواد چوہدری

استثنٰی اس وقت مانگا جاتا ہے جب جھوٹ بولتے ہیں، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ استثنیٰ مانگنے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم مجرم ہیں کیونکہ استثنٰی اس وقت مانگا جاتا ہے جب جھوٹ بولتے ہیں۔


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تک مسلم لیگ (ن) کے رہنما کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم استثنیٰ نہیں لے رہے لیکن آج ان کے وکیل مخدوم علی خان نے سماعت کے دوران وزیراعظم کے استثنیٰ پر دنیا بھر کے قوانین پیش کیے اور سارا زور اس پر دیا جارہاہے کہ وزیراعظم کو استثنٰی حاصل ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل کہہ رہےہیں عدالت ان کی تقریر پر کارروائی نہیں کرسکتی، استثنیٰ مانگنے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم مجرم ہیں کیونکہ استثنٰی اس وقت مانگا جاتا ہے جب جھوٹ بولتے ہیں لہذا وزیراعظم کے وکیل نے تسلیم کرلیا کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم نے جھوٹ بولا۔
Load Next Story