مشرف کے قتل میں صہبا تعاون کریںایک ارب انعام دونگا طلال بگٹی

بلوچستان میں ڈھائی لاکھ ووٹرزکا ریکارڈ غائب کردیاگیا‘ ایسی صورت میں الیکشن کیسے ہونگے

خفیہ اداروں کو اس بار سازش نہیں کرنے دینگے، 3جنوری کو نوازشریف سے ملونگا، لاہور میں خطاب۔ فوٹو: فائل

جمہوری وطن پارٹی کے قائد طلال اکبر بگٹی نے پرویز مشرف کو قتل کرنیوالے شخص کیلیے انعامی رقوم میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جو بلوچ پرویز مشرف کو قتل کرے گا اسے ایک ارب روپے نقد اور سانگھڑ میں 100ایکٹر اراضی انعام دیاجائے گا۔

اگر کوئی دوسری زبان بولنے والا قتل کرے گا تو اسے 72گھنٹے میںکوئٹہ میں10کروڑ کا کمرشل پلاٹ دیاجائے گا اور اگر پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف اس کے قتل میں تعاون کرتی ہیں تو انھیں ایک ارب روپے اضافی انعام دیاجائے گا، پارٹی کے صوبائی کنونشن سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ملک ہے اور اسلام جان کے بدلے جان کا حکم دیتاہے، 30سے زائد دینی جماعتوں نے بھی پرویز مشرف کو واجب القتل قراردیا ہے، بلوچستان کے حالات انتخابات کیلئے موزوں نہیں، اڑھائی لاکھ ووٹروں کو نئی لسٹوں میں غائب کردیاگیا جبکہ حکومت پونے دو لاکھ تسلیم کرتی ہے، اگر حکومت کی بات بھی مان لی جائے تو ایسی صورت میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں ؟




ایسے انتخابات کو پوری دنیا نہیں مانے گی، ہم بھی خفیہ والوں کو اس بار سازش نہیں کرنے دیں گے، 3جنوری کو نوازشریف سے ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوگی، امید ہے کہ ہمارے ڈیرہ بگٹی جانے میں نوازشریف ہمارے ساتھ تعاون کریں گے، اتحادیوں نے پاکستان کو ایسے لوٹا جیسے قصائی کسی جانورکو ذبح کرنے کے بعد تقسیم کرتاہے، تمام دینی وسیاسی جماعتوں کو ان کیخلاف متحد ہوجاناچاہیے، صوبے میں آج بھی فوج اور خفیہ ہاتھوں والوں کی گرفت ہے اور ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں کہ ملک ٹوٹ جائے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، میڈیاہم سے تعاون نہیں کررہا، کنونشن میں زاہد چوہدری کو جمہوری وطن پارٹی پنجاب کا صدر اور نوازبلوچ کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔
Load Next Story