چاند پرقدم رکھنے والے آخری خلا نورد چل بسے

کیپٹن جین سرنن کے بعد آج تک کوئی اور انسان چاند پر نہیں گیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے ان کی وفات پرگہرے افسوس کا اظہار کیا ہے: فوٹو: فائل

چاند پر قدم رکھنے والے آخری خلا نورد جین سرنن 82 برس کی عمر میں چل بسے۔

14 مارچ 1934 کو شکاگو میں پیدا ہونے والے جین سرنن 82 برس کی عمر میں چل بسے، کیپٹن سرنن دو بار چاند پرگئے جب کہ وہ چاند پر قدم رکھنے والے آخری شخص بھی تھے، ان کے بعد سے آج تک کوئی اور انسان چاند پر نہیں گیا۔ سرنن چاند کے سفر سے قبل 1966 اور 1969 میں دو بار خلا میں بھی جا چکے تھے۔


جین سرنن پہلی بار1969 میں اپالو دس مشن کا حصہ تھے، اس کے تین سال بعد کیپٹن سرنن اپالو 17 مشن کے کمانڈر کی حیثیت سے نا صرف چاند کی سطح پر اترے بلکہ انھوں نے وہاں تین دن بھی گزارے۔ کیپٹن جین سرنن 1976 میں ریٹائر ہو گئے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بھی بنائی تھی۔

دوسری جانب امریکی خلائی ادارے ناسا نے کیپٹن جین سرنن کی وفات پرگہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story