بھارتخواتین سے زیادتی کے یومیہ60واقعات ہوتے ہیںرپورٹ

1971میں2043واقعات ہوئے،2011تک تعداد24ہزار206ہوگئی،بھارتی کرائم ریکارڈز بیورو

زیادتی میں ملوث ملزموں کو سزا بھی صرف انتہائی سنگین واقعات میں دی جاتی ہے،بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولر ریاست ہونے کے دعویدار بھارت میں حالیہ اجتماعی زیادتی کے واقعات نے بھارتی معاشرے کی قلعی ایک بار پھر کھول کر رکھ دی۔

بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی رپورٹ کے مطابق خواتین سے زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ بیورو کے مطابق بھارت میں خواتین سے زیادتی کے یومیہ 60 واقعات ہو تے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق سال 1971 میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے 2043 واقعات ہوئے جبکہ 2011 تک ان واقعات میں 873 فیصد اضافہ ہوا اور 40 سالوں میں یہ تعداد بڑھ کر24 ہزار206 ہو گئی۔




زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں ریاست مدھیہ پردیش سرفہرست ہے جہاں 3 ہزار40 واقعات پیش آئے۔ ریاست مغربی بنگال2363 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زیادتی کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ وہاں572 رپورٹس درج ہوئیں۔ بھارت میں زیادتی میں ملوث ملزموں کو سزا بھی صرف انتہائی سنگین واقعات میں ہوتی ہے۔ این سی آر بی کے مطابق دوسرے جرائم کی نسبت زیادتی کے مقدمات میں صرف 26.4 فیصد ملزموں کو سزا دی گئی۔
Load Next Story