سیف علی خان نے بیٹے کے نام پراعتراضات کا جواب دے دیا

تیمور ایک قدیم فارسی نام ہے جس کا مطلب فولاد کے ہیں، سیف علی خان

میں نے اور میری اہلیہ کرینہ کپور نے بہت سوچ اور سمجھ کر اس کا مطلب جان کر ہی یہ نام رکھا ہے، سیف علی خان : فوٹو : فائل

NAIROBI:
چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر اٹھنے والے اعتراضات کا جواب دے دیا ہے۔

انڈیا میں بہت سے ہندؤں کو اس بات پر اعتراض ہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کا نام تیمورعلی خان کیوں رکھا ہے۔ اعتراض کرنے والوں کا کہنا ہے کہ تیمور خان نے ہندوستان پر حملہ کیا تھا اور وہ ہندوؤں کا قاتل ہے اس لیے ایسے حملہ آور کا نام نہیں رکھا جانا چاہیے تھا انھوں نے کرینہ کپور سے اپنے بچے کا نام بدل کر کوئی ہندو نام رکھنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ اور سیف علی کے بیٹے کے نام پر تنازعہ


تاہم اب سیف علی خان نے اپنے بچے کے نام پر اٹھنے والے سوالات اور اعتراضات کا جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے بیٹے کے نام اور شہنشاہ تیمور میں بہت فرق ہے۔ تیمور ایک قدیم فارسی نام ہے جس کا مطلب فولاد کے ہیں اور میں نے اور میری اہلیہ نے بہت سوچ سمجھ کر اس کا مطلب جان کر ہی یہ نام رکھا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیف علی خان کا فلم نگری چھوڑنے کا فیصلہ

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ بیٹے کا نام کرینہ نے پسند کیا کیوں کہ بہت سے ناموں میں سے یہ نام مضبوط ، پیارا اور اسے پسند تھا۔
Load Next Story