نائجیرین فضائیہ کے حملے میں 100 شہری ہلاک 200 سے زائد زخمی

پائلٹ نے غلطی سے سمجھ لیا کہ وہ جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے، ترجمان نائجیرین فوج

نائجیرین فضائیہ نے کیمرون کی سرحد کے قریب بوکو حرام کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کیلئے حملہ کیا۔ فوٹو: فائل

نائجیرین فضائیہ کی جانب سے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں سول آباد پر کئے جانے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کی فوج کے ملک نے شمال مشرقی علاقے رن میں غلطی سے حملہ کیا جس میں ابتدائی طور پر 52 عام شہری ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں امدادی اداروں کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں دوران علاج مزید 50 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنگی متاثرین کے کیمپ پر خودکش حملوں میں 60 افراد ہلاک


نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے صبر کی تلقین کی ہے۔ دوسری جانب ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فلاحی ادارے کے عملے کے 6 افراد بھی مارے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نائیجیریا میں 12 سالہ خودکش بمبار کے حملے میں 10 افراد ہلاک

نائجیرین فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فضائیہ نے نائجیریا اور کیمرون کی سرحد کے حملہ کیا جہاں جہاں فوج بوکرحرام کے جنگجوؤں سے لڑ رہی ہے، جیٹ طیارے کے پائلٹ نے غلطی سے سمجھ لیا کہ وہ جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بوکوحرام کے کچھ عناصر رن کے باہر دیکھے گئے تھے جنہیں ختم کرنے کے لئے کارروائی کی گئی تھی۔ ترجمان نے فوجی کارروائی میں انسانی غلطی کے باعث عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کارروائیوں میں کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے۔
Load Next Story