قتل اور بدفعلی میں ملوث ملزم کو 31 برس قید اور جرمانہ
ملزم نے 5 سالہ عدنان کو اغوا کرکے قتل کردیا تھا، لاش ٹینک میں ڈال دی تھی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی چوہدری وسیم اقبال نے 5 سالہ بچے کوبدفعلی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم ملک عقیل کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یونس بلوچ کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر فاضل عدالت نے ملزم کو مجموعی طورپر 31برس قید اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کومجموعی طور پر 7ماہ مزید جیل میں رہنا ہوگا،
استغاثہ کے مطابق 2مئی 2009 کو ملزم نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں اپنے گراونڈ فلور کے رہائشی ریاست شاہ کے 5 سالہ بیٹے عدنان کو بہلا پھسلا کر تیسری بالائی منزل پر لے گیا تھا اوربدفعلی کے بعد بچے کو قتل کردیا تھا، ملزم نے لاش پانی کے ٹینک میں ڈال دی تھی، بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس نے دائود شاہ کی ایما پر بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کیا تھا،
دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر نے سلامت شاہ اور ریاست شاہ کو بطور گواہ پیش کیا تھا، گواہوں کے بیانات نے استغاثہ کو سپورٹ کیا ایم ایل او اور میڈیکل رپورٹ نے ملزم پر جرم ثابت کردیا تھا جبکہ شریک ملزم دائود شاہ کو شک کو فائدہ دیتے ہوئے عدالت نے بری کردیا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ کے آئی اے میں مقدمہ درج تھا۔