لاہورمیں دھند کے باعث ایئرپورٹ بند پروازیں تاخیر کا شکار

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا فوٹو :فائل

پنجاب کے اکثرعلاقوں میں گہری دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث لاہورایئرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے متعددپروازیں تاخیرکا شکار ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا ، لاہور میں چھائی دھند کے باعث گزشتہ رات موٹر وے کو بھی بند کر دیا گیا تھا جو بعد ازاں مطلع صاف ہونے پر کھول دی گئی۔


رائےونڈ، قصور، شیخوپورہ، مرید کے، فیروز والا، چیچہ وطنی، ساہیوال اور دیگر علاقوں میں بھی دھند ہے جبکہ راولپنڈی ،اسلام آباداور گردونواح میں آج صبح گہری دھند چھائی رہی لیکن 8 بجے کے بعد دھوپ نکل آئی ، سرگودھا اورفیصل آباد ڈویثرن شدید دھند کی لپیٹ میں ہے اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

ملتان میں پچھلے 2 روز سے چھائی دھند چھٹ گئی لیکن مضافات میں سردی بڑھ گئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ہے ، ریسکیوکے مطابق حادثات میں کچھ افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story