پاک فوج سرحد پرہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدرنے ملاقات کی، آئی ایس پی آر
ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحد پر ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول کی سیکیورٹی و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راجا فاروق حیدر کو یقین دلایا کہ پاک فوج مکمل طور پر ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔