کراچی حکومت سندھ نے 3 دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی
دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ اور بغیر لائسنس کے موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حکومت سندھ نے آج شام سے 3 دن کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے شاہ ولی اللہ کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے 2 علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں، پہلے نوٹیفکیشن میں نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ اور بغیر لائسنس کے موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی، پولیس کی جانب سے گذشتہ دنوں محمکہ داخلہ سندھ سے سفارش کی گئی تھی کہ سال نو کی آمد پر منچلے نوجوان سڑکوں پر ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں، ان مشکلات سے بچنے کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے۔