طاہر القادری کو سمجھائیں گے کہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ نہ کریں کائرہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام اختیار صوبوں اور متعلقہ اداروں کو دئیے گئے۔ کائرہ

سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ہمیں تلخیاں بھلا کر مل کر نئی ریاست بنانا ہوگی۔ کائرہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری نےآئین کی بات کی جو باعث خوشی ہے، ان سے کوئی خطرہ نہیں لیکن ان کو سمجھائیں گے کہ اسلام آباد نہ جائیں۔


لاہور میں پاکستان انجینئرنگ کانگرس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا لیکن جب جبر کا نظام رائج تھا تو اس وقت کیوں نہیں بنایا گیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ان حکمرانوں کے لئے کمیشن بنانا چاہیے جنہوں نے ڈیم نہیں بنائے، انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ہمیں تلخیاں بھلا کر مل کر نئی ریاست بنانا ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ صدر پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی ہے لیکن ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام اختیار صوبوں اور متعلقہ اداروں کو دئیے گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story