ایس آئی یو کی مختلف کارروائیاں2ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور گرفتار

کلاشنکوف، رپیٹر، پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد

کلاشنکوف، رپیٹر، پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد ۔ فائل فوٹو

BISHKEK:
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مختلف علاقوں سے2ٹارگٹ کلرز اور ایک بھتہ خور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں17ملزمان کو گرفتار کر کے چوری و چھینی گئیں5 کاریں ، ایک ٹرک اور 11 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،

تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی سید خرم وارث کی ہدایت پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جمشید کوارٹر کے سب انسپکٹر نور صابر اور اے ایس آئی شوکت تنولی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بغدادی تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ کراؤن سینما کے قریب ناکہ بندی کر کے 2 ملزمان سید فیض زیدی عرف ملا ولد صفدر حسین اور عمران خان عرف ٹی پی او عرف کورنگی والا ولد شمشیر خان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشن کوف ، ایک رپیٹر ، 2 ٹی ٹی پستول اور متعدد گولیاں برآمد کر لیں،


دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے22 جولائی2011 کو کھو کھرا پار کے علاقے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 5 افراد ندیم شہریار ولد اسلام الدین ، غلام مرتضیٰ ولد عطاء اﷲ ، اکبر جمیل ولد رفعت جمیل ، عظیم ولد یاسین ، طارق ولد رسول بخش کو قتل کیا تھا جبکہ16افراد کو زخمی کیا تھا جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں

جس کا مقدمہ الزام نمبر113/11قتل اور دہشت گردی کی ایکٹ 7ATAکے تحت کھو کھرا پار تھانے میں درج ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے1996میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واٹر بورڈ کے ملازم عابد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا ، ملزمان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے رواں سال خالد زمان نامی شخص کے قتل کی سپاری لی تھی لیکن وہ خوش قسمتی سے بچ گیا تھا

جس کا مقدمہ الزام نمبر 54/12 تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے ، ایک مزید کارروائی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ صدر کے سب انسپکٹر سعادت بٹ نے محمود آباد پارسی گیٹ کے قریب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم رانا ذوالقرنین ولد غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی،
Load Next Story