ہالی ووڈ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اب بھارتی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوں گی
گانا فلم سے ہٹ کر ہوگا تاہم گانا بالی ووڈ طرز کا ہوگا جس میں انگریزی کی چند سطریں شامل کی جائیں گی۔
ہالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ برٹنی اسپیئرز بھارتی فلم میں آئٹم سانگ کریں گی۔
بھارتی علاقے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈیوسر سدانندن نے اپنی نئی فلم کے لئے برٹنی اسپئیرز کو کاسٹ کرلیا ہے جس میں نہ صرف وہ اپنی آوازکا جادوجگائیں گی بلکہ ڈانس کرتی بھی نظرآئیں گی۔
برٹنی کا گانا فلم سے ہٹ کر ہوگا جو بھرپور انداز میں فلمایا جائے گا، گانا بالی ووڈ طرز کا ہوگا جس میں انگریزی کی چند سطریں شامل کی جائیں گی۔ سدانندن نےکام کے لئے گلوکارہ کو معاوضے کی ادائیگی بھی کردی ہے جبکہ فلم کا نام اور اداکاروں سمیت دیگر تفصیلات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔