’’زبردست اور شان دار‘‘
بیتے ہوئے سال کی چند کام یاب ٹیلی ویژن پروگرام
چھوٹے پردے پر پچھلے برس متعدد پروگراموں کا آغاز ہوا ، جن میں سے چند اپنے ناظرین سے مضبوط تعلق جوڑنے میں ناکام رہے جب کہ بعض نے زبردست کام یابی حاصل کی۔ یہاں ہم ان پروگراموں کے بارے میں بتارہے ہیں، جنھیں ناقدین اور ناظرین دونوں نے پسند کیا اور ان کی ریٹنگ زبردست رہی۔
٭ بڑے اچھے لگتے ہیں
ایکتا کپور نے پچھلے سال بھی اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھا اور ان کا یہ ڈیلی سوپ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سونی ٹی وی چینل کے مقبول ترین ڈراموں کی فہرست میں پچھلے سال اسے بھی شامل کر لیا گیا ۔ اس ڈرامے کے کیریکٹر رام اور پریا دیکھنے والوں کے دل میں جگہ بناچکے ہیں اور یہ جوڑی بے حد پسند کی جارہی ہے۔ ٹیلی نگری کے منجھے ہوئے فن کار رام کپور اور شاکسی تنور نے اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر دیا ہے۔ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اور بیتے ہوئے سال کی طرح اس مرتبہ بھی اس کے انڈسٹری میں راج کرنے کی توقع ہے۔
٭ بالکا بدھو
یہ شو طویل عرصے سے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے۔ پچھلے برس اس نے ہزار اقساط مکمل کر لی ہیں اور اس وقت ایک مضبوط ڈرامے کے طور پر شناخت کیا جارہا ہے۔ ٹیلی ویژن کے ناقدین نے اس سوپ کو جادوئی قرار دیا ہے اور نئے سال میں بھی اس کا ستارہ بلندیوں پر نظر آئے گا۔ چند ہفتے قبل مرکزی کردار آنندی اور شیو کی شادی کا معاملہ ناظرین کی نظروں سے گزرا اور نہایت کام یاب ٹریک ثابت ہوا۔ آنندی کا کردار نبھا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مستقبل میں اپنے لیے مزید کام یابیوں کا راستہ دیکھ رہی ہے اور ٹی وی کی انتہائی مقبول ایکٹریسز میں اس کا شمار کیا جارہا ہے۔
٭ بگ باس
گھر میں بند مختلف افراد کے درمیان دوستی، سازش، ہنسی مذاق اور لڑائی جھگڑے کا سلسلہ اس بار بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ بگ باس کا پچھلے سال پیش کیا جانے والا سیزن بولی وڈ اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں اپنے اختتام کی طرف بڑھتا اور کام یابیاں سمیٹتا رہا۔ اس ریالٹی شو کو کروڑوں ناظرین میسر ہیں۔ ٹی وی پر ریٹنگ کے اعتبار سے یہ پروگرام تیسرے نمبر پر رہا اور اب اس کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔
٭ کرائم پیٹرول
سونی ٹیلی ویژن نے اپنے اس پروگرام کے ذریعے ناظرین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ یہی نہیں بلکہ ٹی وی کے ناقدوں نے اسے منفرد پیش کش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرائم سے متعلق شوز میں یہ اپنے فارمیٹ کے اعتبار سے منفرد ہے۔ انوپ سونی اس پروگرام کے میزبان کے روپ میں نظر آرہے ہیں اور انھوں نے کام یابی سے دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جوڑا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ انڈین چینلز پر جاسوسی پر مبنی ڈراما سیریز، کرائم اور اس کی تفتیش سے متعلق پروگراموں کی بھرمار ہے، لیکن اس شو کو اہم اور بعض حساس نوعیت کے مسائل اور جرائم کی وجوہ پر بحث کرنے کے ضمن میں منفرد خیال کیا جاتا ہے۔
٭ دیا اور باتی ہم
اسٹار پلس کے اس ڈرامے نے پہلی قسط ہی سے ناظرین کو اپنے ساتھ جوڑے رکھا اور اس کے ناظرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا رہا۔ آج اسے ایک کام یاب کہانی کی حیثیت سے انڈسٹری میں دیکھا جارہا ہے اور اس کے ساتھ وابستہ فن کاروں کی شہرت اپنے عروج پر ہے۔ اس کے مرکزی کردار سورج اور سندھیا ہیں، جو اداکار انس راشد اور دیپکا سنگھ نبھا رہی ہیں۔ یہ جوڑی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور پچھلے سال انھیں متعدد ایوارڈ بھی ملے ہیں۔
٭ اس پیار کو کیا نام دوں
یہ ڈراما بھی پچھلے سال کے مقبول شوز کی فہرست میں شامل رہا اور اسے متعدد ایوارڈ بھی ملے۔ آرنَو اور خوشی کی زندگی کے گرد گھومتی اس کہانی میں ناظرین کی دل چسپی تاحال برقرار ہے اور اسے انڈین ٹیلی ویژن چینلوں کے دیگر شوز کے مقابلے میں بے حد پسند کیا گیا ہے۔ سنایا ایرانی جیسی مقبول اداکارہ نے اس میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی صلاحیتوں کو ایک مرتبہ پھر منوایا ہے۔
٭ جھلک دکھلا جا
ڈانس ریالٹی شوز کی کہکشاں میں یہ اپنی جگہ منفرد اور مقبول ترین شو ثابت ہوا ہے۔ اس کے ویورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور پچھلے سال کے سیزن میں زبردست ڈانس پرفارمینس دیکھنے کو ملی، جس نے رقص اور گائیکی کے چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔ گرمیت چودھری کی پرفارمینس کا بیتے ہوئے سال میں خوب چرچا ہوا اور اسے ناقدین نے بے حد سراہا ہے۔