عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ملتوی

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی

معظم علی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی. فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کی عدالت میں ہونا تھی لیکن طبیعت ناساز ہونے کے باعث جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران فاروق قتل کیس؛ ملزمان کو گھروالوں سے ملاقات کی اجازت

دوسری جانب ملزم معظم علی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی جس میں معظم علی کو آنکھوں میں انفیکشن کی شکایت بتائی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے معظم علی کو نظر کی بہتری کے لیے چشمہ استعمال کرنے اور آئی ڈراپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Load Next Story