ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عدالتی فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد ایان علی آج ہی والدہ سے ملنے بیرون ملک چلی جائیں گی، وکیل ایان علی

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے تحریر کیا : فوٹو : فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عدالت نے ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایان علی نے عدالتی حکم کے باوجود تیسری بار اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا تھا اور اپنی درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو فریق بنایا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کے بینچ میں اختلاف

اس سے پہلے سندھ ہائی کے ڈویژنل بینچ میں شامل 2 ججز جسٹس احمد شیخ اور جسٹس کے کے آغا کے درمیان فیصلے پر اختلاف سامنے آیا تھا اور بینچ تقسیم ہونے پر معاملے کے حل کےلئے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کو ریفری جج مقرر کیا گیا تھا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے وکلا کے دلائل کے بعد جسٹس کے کے آغا کے فیصلے سے اتقاق کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ایان علی کی درخواست کا فیصلہ ایک ہفتے میں کیا جائے

جسٹس احمد علی شیخ کے سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کا تحریر کردہ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انسپکٹر قتل کیس سردخانے کی نذر

فیصلے کے بعد ایان علی کے وکیل قادر مندوخیل ایڈوکیٹ نے میڈیا سے کہا کہ چوہدری نثار نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں 3 مرتبہ شامل کروایا، ایان علی کی والدہ دبئی میں علیل ہیں،عدالتی فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد ایان علی آج ہی ان سے ملنے بیرون ملک چلی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایان علی کو 2015 میں راولپنڈی ایئر پورٹ سے کروڑوں ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کی گئی تھیں۔ اور ان پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ اور کسٹم آفیسر کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔
Load Next Story