عمران خان صرف غلط بیانی کا کیس لڑرہے ہیں دانیال عزیز
عمران خان کی جانب سے اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش افسوس ناک ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اب سپریم کورٹ میں صرف اپنی غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیزنے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بغیرثبوت مقدمہ کیا گیا، احتساب کے لئے کوئی ایک پیمانہ طے کرنا ہوگا، کمیشن بنانے کی بات پر کمیشن بنانے نہیں دیا جاتا، وزیر اعظم کا نام پاناما پیپرزمیں نہیں اوروزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے سامنے سرجھکائے ہوئے ہیں۔ عمران خان ٹرائل اورکمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، رپورٹ کے بارے میں برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) خود تحقیقات کررہا ہے، اداروں پراثرانداز ہونے کی کوشش افسوس ناک ہے جب کہ انٹرنیشنل اداروں کے آگے ہاتھ پھیلائے جارہے ہیں اوراب عمران خان صرف غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں، نیب نے نواز شریف کے خلاف 52 کیسز بنائے لیکن وہ ان تمام مقدمات میں عدالتوں سے بری ہوئے اور وہ تیسری بار وزیراعظم بنے ہیں۔