ایران میں 17 منزلہ عمارت آگ لگنے کے بعد زمین بوس 40 فائرفائٹرز ہلاک

واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں ملبے تلے دبے ہیں، فائر بریگیڈ حکام

200 سے زائد فائرفائٹرزکوآگ بجھانے کے لیے بلایا گیا: فوٹو: اے ایف پی

ایران میں 17 منزلہ عمارت آگ لگنے کے بعد زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 40 فائرفائٹرز ہلاک جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے مرکزی علاقے میں واقع 17 منزلہ کمرشل عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی بڑی تعداد مصروف تھی کہ اسی دوران عمارت زمین بوس ہوگئی۔




ایران کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے کہا ہے کہ واقعے میں کم از کم 40 فائر فائٹر ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم واقعے کو دیکھ کر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان جلال مالکیاس کا کہنا ہے کہ 17 منزلہ عمارت 1960 کے عشرے میں تعمیر ہوئی تھی اور اس میں شاپنگ مال بھی تھا۔ عمارت کی مخدوش حالت کو دیکھتے ہوئے کئی مرتبہ انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا۔
Load Next Story