سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا
رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 200 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے
LOS ANGELES:
سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 200 عازمین حج پر جائیں گے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مسجد الحرام کی توسیع کا منصوبہ مکمل ہونے کو ہے اس لیے سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کا 20 فیصد حج کوٹہ بحال کردیا ہے، گزشتہ 3 برسوں سے ایک لاکھ 45 ہزار پاکستانی عازمین حج کے لیے جاتے تھے لیکن 20 فیصد کوٹہ بحال ہونے کے بعد اب 35 ہزار 842 عازمین اضافی جائیں گے، اس طرح رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 200 پاکستانی عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
مزید پڑھئے؛ حج کوٹے میں20 فیصد کمی، 36 ہزار پاکستانی عازمین متاثر ہونگے
واضح رہے سعودی حکومت نے حرم پاک میں توسیع کے باعث دنیا کے تمام مسلم ممالک کے حج کوٹے میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔