لندن فلیٹس کی خبرپرقائم ہیں رپورٹرکے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہورہی بی بی سی

ادارہ مطمئن ہے کہ یہ خبر درستی اور غیر جانبداری سمیت ہمارے ادارتی معیار پر پوری اترتی ہے، بی بی سی

خبر پر تحقیقات کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ فوٹو: نیٹ

SHABQADAR:
بی بی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رپورٹر اطہر کاظمی یا پارک لین میں واقع فلیٹس کے بارے میں شائع ہونیوالی خبر پر کسی قسم کی کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی، ادارہ اپنی صحافتی اقدار پر قائم ہے اور مطمئن ہے کہ یہ خبر درستی اور غیر جانبداری سمیت ہمارے ادارتی معیار پر پوری اترتی ہے۔

بی بی سی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا سمیت پاکستانی ذرائعِ ابلاغ میں شائع ہونیوالی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ''پارک لین فلیٹس، کب خریدے گئے، کب بِکے'' کی سرخی کے تحت شائع ہونیوالی خبر یا رپورٹر کے خلاف کسی قسم کی کوئی اندرونی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ بی بی سی کے مطابق اس خبر کی وضاحت کے لیے کسی نے ادارے سے کوئی رابطہ نہیں کیا البتہ سوشل میڈیا اور پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں اس خبر پر تحقیقات کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


واضح رہے کہ بی بی سی نے اس خبر کو اپنی صحافتی اقدار اور ادارتی معیار پر پورا اترنے کے بعد شائع کیا تھا۔

 
Load Next Story