حکومت پاکستان کی بھی 2 آف شور کمپنیوں کا انکشاف
آف شورکمپنیاں بنانا جرم نہیں لیکن ٹیکس چھپانا جرم ہے، عدالت
WASHINGTON:
پاناما لیکس کے ہنگامے میں حکومت پاکستان کی بھی 2 آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے انکشاف کیا کہ ریاست پاکستان کی بھی 2 آف شور کمپنیاں ہوٹل روزویلٹ نیویارک اورکریٹ ہوٹل پیرس ہیں جو کہ حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں اور یہ دونوں ہی آف شور کمپنیوں کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں اور اس کا مقصد ٹیکس بچانا ہے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آف شورکمپنیاں بنانا جرم نہیں لیکن ٹیکس چھپانا جرم ہے۔