بی اے کے 20 اور21 جنوری کو ہونے والے پرچے ملتوی
فیصلہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر کیا گیا، باقی پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے، جامعہ کراچی
ISLAMABAD:
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق غیر متوقع موسمی تبدیلی کے پیش نظر بی اے ریگولر وپرائیویٹ کے 20 اور 21 جنوری کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیویٹ کے 20 اور 21 جنوری کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں تاہم باقی تمام پرچے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے ایسے طلباء وطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس آج جمعہ 20 جنوری کو جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں دوپہر 3 تاشام 7 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
دوسری جانب ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے وہ امیدوار جو ضمنی امتحانات 2016 میں یا اس سے پہلے فیل ہو گئے تھے اور سالانہ امتحانات 2017 میں شرکت کے خواہشمند ہیں اپنے رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز 19جنوری سے31جنوری تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کروا سکتے ہیں۔