وفاق نے ’’کے فور‘‘ منصوبے کے لیے 40 کروڑ روپے جاری کر دیے
حکومت سندھ کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا، صوبائی حکومت منصوبے کیلیے3ارب روپے جاری کر چکی
وفاقی حکومت نے فراہمی آب کے عظیم منصوبہ کے فور کے لیے 40کروڑ روپے جاری کردیے، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ایک خط کے ذریعے حکومت سندھ کو آگاہ کر دیا ہے۔
25 ارب روپے کی لاگت کے انتہائی اہمیت کے حامل کے منصوبے کے فور کے لیے 50فیصد رقم وفاقی حکومت اور50فیصد سندھ کی حکومت فراہم کرے گی۔ وفاقی حکومت نے موجودہ مالی سال میں کے فور منصوبے کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے تھے جس میں پہلی 2 سہہ ماہی کے لیے 40کروڑ روپے جاری کیے ہیں، اس سے قبل سندھ حکومت3 ارب روپے جاری کر چکی۔
دریں اثنا کے فور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی کے مطابق کے فور منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور مختلف مقامات پر کھدائی اور چٹانوں کو توڑنے کا کام تیزی سے جاری ہے، اس وقت200سے زائد بھاری مشینیں بھرپور طریقے سے کام میں مصروف ہیں، فرنٹیئر ورکس آگنائزیشن کے فور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے انجینئرز کے ساتھ ملکر شب وروز منصوبے کے کام کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔ اِس وقت کے فور کے پہلے مرحلہ پر کام جاری ہے جو کہ اگلے سال جون تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد کراچی کو یومیہ 26 کروڑ گیلن پانی فراہمی شروع ہو جائے گی۔