ہمارے خواب پورے اورکچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں اسحاق ڈار
شفافیت اورکرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کوشاں ہے، وزیرخزانہ
KABUL:
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے خواب پورے اورکچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں۔
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اورچینی کنسورشئیم کے درمیان ڈی میوچلائزیشن کے معاہدے پردستخط کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ ماضی میں نا توروڈ میپ تھا اورنا ہی کوئی وژن، لیکن اب ایسا نہیں ہے، ہم نے 3 سال میں ترقیاتی اخراجات میں تین گنا اضافہ کیا، پاکستان کے پاس 5 ماہ کے زرمبادلہ کے ذخائرموجود ہیں، عالمی منڈی پاکستان کی معیشت کی بہتری کی معترف ہے، پاکستان کا دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں شمارہونا ہماری اہم کامیابی ہے، قومی ایکسچینج اب ریجنل اسٹاک ایکسچینج بن گیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی خطے میں بہترین قراردی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اورچین کی کنسورشیم کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے، اسٹاک مارکیٹ کے شعبے میں چینی مہارت اورتجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ متحد ہوکرہی ہرمیدان میں آگے بڑھا جاسکتا ہے، شفافیت اورکرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کوشاں ہے، پاناما کے بعد پاکستانی شہریوں کے گلوبل اثاثوں پر نگرانی شروع کردی ہے، ہمارے خواب پورے اورکچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں۔
اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین اورپاکستان کا یہ معاہدہ نئے دور کا آغاز ہے، چینی سفارت خانے کی طرف سے سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔