سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا شیخ رشید

پاناما لیکس کے بعد اب برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن فلیٹ محترمہ مریم نواز کے ہیں، شیخ رشید

پاناما لیکس کے بعد اب برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن فلیٹ محترمہ مریم نواز کے ہیں، شیخ رشید ۔ فوٹو: فائل

CANNES:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب تو بی بی سی نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن فلیٹ کی مالکہ مریم نواز ہے مجھے قوی امید ہے کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ہی نکلے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد اب تو برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن فلیٹ مریم نواز کے ہیں لیکن حکومتی وکیل جائیداد کے مالک ہونے اور پیسے کے بیرون ملک بھیجنے کے ذرائع بتانے کے بجائے جائیداد ادھر سے ادھر ہونے کے بیانات دیتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کی سیاست کا آخری دن


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 85 کروڑ کے تحفے تو شہنشاہوں نے بھی نہیں دیئے، ملک کا مذاق اڑایا جارہا ہے، مجھے قومی امید ہے سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شناختی کارڈ بننے سے پہلے ارب پتی

سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزایجنسیوں کےذریعےجھوٹی خبرلگوائی گئی وزارت اطلاعات کی اس سے بڑی رسوائی آج تک نہیں دیکھی۔

Load Next Story