کیٹی بندر میں بھی خسرہ پھیل گیا ایک ہلاک30 بچے متاثر

گائوں ابراہیم گبول کی ایک سالہ موراں کی ہلاکت کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس، مرض کے تدارک کیلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ

مرض کے خاتمے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ بھر کی طرح کیٹی بندر میں بھی خسرہ نے وبائی صورت اختیار کرلی، ایک بچہ ہلاک، 30 مرض میں مبتلا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی طرح کیٹی بندر میں بھی خسرہ نے وبائی صورت اختیار کرلی، گائوں ابراہیم گبول میں خسرہ میں مبتلا ایک سالہ موراں گبول ہلاک ہوگئی۔




جبکہ 30 کے قریب بچے مرض میں مبتلا ہیں، خسرہ کی وبا بڑھنے سے لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ مرض کے خاتمے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
Load Next Story