امریکی فسکل ایشو ایشیائی حصص مارکیٹس کولے بیٹھا
ہانگ کانگ وممبئی جمود کا شکار، سڈنی، ویلنگٹن، سنگاپور کی مارکیٹس میں مندی
KARACHI:
ایشیائی حصص مارکیٹس امریکی بجٹ خسارے اور انکم ریٹ کے معاملے پر تعطل برقرار رہنے کے باعث سال 2012 کے آخری روز گر گئیں۔
پیر کو ہانگ کانگ کی مارکیٹ جمود کا شکار رہی تاہم مارکیٹ نے سال بھر میں 22.91فیصدبلندی کا سفرطے کیا، سڈنی کی مارکیٹ 0.48 فیصد نیچے آگئی لیکن ایک سال میں مارکیٹ کا بنچ مارک انڈیکس 14.6 فیصد بڑھ گیا، ویلنگٹن میںپیر کو 0.35 فیصدمندی ریکارڈ کی گئی مگر2012 کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 24.51 فیصد اضافہ دیکھاگیا، سنگاپور کی مارکیٹ گزشتہ روز 0.77 فیصد نیچے آگئی۔
مگر ایک سال میں 19.68 فیصد بلند ہوئی، شنگھائی کی مارکیٹ چینی پیداواری سرگرمیوں میں اضافے کی خبر پر 1.61 فیصد بلند ہوئی، کوالالمپور0.45 جبکہ ممبئی کی مارکیٹ 18.13 پوائنٹس گرگئی، ٹوکیو،سیئول، تائی پے، جکارتہ، بنکاک اور منیلا کی مارکیٹس عام تعطیل کے باعث بندرہیں۔ پیر کی مندی کے باوجود ایشیائی حصص مارکیٹس نے سال کااختتام پر مجموعی طور پر تیزی پر کیا، بنکاک کی مارکیٹ سب سے زیادہ بہتر ثابت ہوئی جہاں سال 2012 کے دوران 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ شنگھائی خطے کی کمزور ترین مارکیٹ ثابت ہوئی جس نے 12 ماہ کے دوران صرف 3 فیصد بلندی دیکھی۔