رحمن ملک نے رکن سینیٹ وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا داخلہ کا قلمدان تفویض

کابینہ ڈویژن نے بطوروزیرداخلہ تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد:صدر زرداری رحمن ملک سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں، وزیراعظم موجود ہیں (فوٹو ایکسپریس)

نومنتخب سینیٹر رحمن ملک نے ایوان بالا کے رکن اور بعدازاں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جمعے کو صبح سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے ان سے حلف لیا،حکمران اتحاد کے ارکان نے رحمن ملک کو دوبارہ ایوان بالا کا رکن منتخب ہونے پر ڈیسک بجار مبارکباد دی ، سینیٹ کے رکن کا حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر سینیٹر رحمن ملک کو وفاقی وزیر مقررکردیا ،

ان کے پاس داخلہ امور کا قلمدان ہو گا، اس حوالے سے ایوان صدرمیںحلف برداری کی تقریب منعقدہوئی جس میںصدرآصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا، اس موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزرااور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی۔آئی این پی کے مطابق کابینہ ڈویژن نے رحمٰن ملک کی بطور وزیر داخلہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دریں اثناء وزیرداخلہ رحمٰن ملک کی صدارت میں وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواوفاقی وزیر نے ایف آئی اے کواضافی ورک فورس اورٹرانسپورٹ کی فراہمی کیساتھ ساتھ اسکے پراسیکیوشن ونگ کومضبوط بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔اجلاس میںایف آئی اے کوتحقیقات،


پراسیکیوشن اور دیگرضروریات کیلئے 150 گاڑیوںکی فراہمی اور5 ہزار ملازمین بھرتی کرنیکا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں ایف آئی اے کے بیرون ملک رابطہ دفاترکی بحالی کابھی فیصلہ کیاجبکہ ایف آئی اے اکیڈمی کادرجہ یونیورسٹی کی سطح پربڑھایاجائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کوہدایت کی گئی کہ ایف آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوںکاپیکیج گزشتہ سال ان سے کئے گئے وعدے کے مطابق یقینی بنایاجائے۔

اجلاس میںنادرا اور ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مبینہ ویزہ سکینڈل سے متعلق تحقیقات میںہونیوالی پیش رفت کے بارے میںبریفنگ دی۔دریںاثناء قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرفیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی اورانہیںسینیٹرکاحلف اٹھانے پرمبارکبادپیش کی۔ رحمٰن ملک نے اس موقع پرٹانک میںنئے پاسپورٹ آفس کے قیام کااعلان کیاجس کاافتتاح عیدالفطرکے بعدکیاجائیگا۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرجنرل محمد انور ورک نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں ڈی جی ایف آئی اے نے وفاقی وزیرکوایف آئی اے کی کارکردگی اوردیگر امور کے بارے میںبریفنگ دی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story