کینسرکےعلاج کے بعد ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا تھا کوہلی نےاعتماد بڑھایا یوراج

کپتان نے مجھ پر بہت اعتماد ظاہر کیا جو میرے لیے بہت اہم رہا،یوراج

کپتان نے مجھ پر بہت اعتماد ظاہر کیا جو میرے لیے بہت اہم رہا،یوراج ۔ فوٹو: فائل

یوراج سنگھ نے انکشاف کیاکہ کینسر کا علاج کرانے کے بعد میں ریٹائرمنٹ پر غور کررہا تھا لیکن ویرات کوہلی کے اعتماد نے مجھے آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔

یوراج نے کہا کہ کپتان اور ٹیم کی تائید ملنے سے خود اعتمادی بڑھتی ہے، کپتان نے مجھ پر بہت اعتماد ظاہر کیا جو میرے لیے بہت اہم رہا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے برطانوی اداکارہ کو زندگی کا ہم سفر بنالیا

واضح رہے کہ یوراج نے گذشتہ دنوں انگلینڈ کیخلاف کیریئر کی 14ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری داغی تھی، یوراج نے اس مقابلے میں کیریئر بیسٹ 150رنز اسکور کیے۔
Load Next Story