سیاستدانوں کو ایسی کوشش نہیں کرنی چاہیے جس سے ملک آگے بڑھنے سے رکے وزیراعظم
پاناما کیس پررائے دینا مناسب نہیں ہوگا کیوں کہ معاملہ عدالت میں ہے، وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے اور خاص طور پر سیاستدانوں کو ایسی کوشش نہیں کرنی چاہیئے جس سے ملک آگے بڑھنے سے رکے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس سے واپسی پر لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں جب کہ آج کل پاکستان کے بارے میں بہت بات ہورہی ہے، پاکستان میں سب کو ملک کو آگے بڑھانے میں زور لگانا چاہیے اور سیاستدانوں کو ایسی کوشش نہیں کرنی چاہیے جس سے پاکستان آگے بڑھنے سے رکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیووس کا دورہ انتہائی کامیاب رہا جہاں مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقات کا موقع ہے جب کہ ڈیووس میں دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی، وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقتصادی اشاریے مثبت ہیں ، امید ہے کہ ترقی کی رفتار رواں سال 5.5 سے آگے بڑھ جائے گی جب کہ پاکستان میں دہشت گردی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ختم ہوگئی ہے، لوڈشیڈنگ کم ہوچکی ہے اور جلد بجلی کی قلت بھی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹاک مارکیٹ ایشیا میں نمبر ون اور دنیا میں 5 ویں نمبر پر ہے جب کہ 5 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سی پیک کے منصوبے میں ہورہی ہے۔ پاناما لیکس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ معاملہ عدالت میں اس پر زیادہ کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا جب کہ کچھ دن میں فیصلہ آجائے گا ملک و قوم کے لیے بہتر ہوگا۔
واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف ممالک، کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔