سڈنی ٹیسٹ آسٹریلوی بیٹنگ آرڈر میں اکھاڑ پچھاڑ یقینی
واٹسن کی جگہ گلین میکسویل کو ملے گی، وکٹ کیپر میتھیوویڈ کی بھی ترقی متوقع
سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلیے آسٹریلوی بیٹنگ آرڈر میں اکھاڑ پچھاڑ یقینی ہے۔
انجرڈ شین واٹسن کی جگہ کیلیے مضبوط امیدوار گلین میکسویل ساتویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے، وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو ایک درجہ ترقی دی جائے گی، کپتان مائیکل کلارک فٹ ہونے کی صورت میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے، عثمان خواجہ کو بدستور انتظار کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری کے بعد اب آسٹریلوی بیٹنگ آرڈر میں سڈنی ٹیسٹ کیلیے ردوبدل یقینی دکھائی دے رہا ہے۔ شین واٹسن پنڈلی کی انجری کے باعث اسکواڈ سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں جبکہ خود مائیکل کلارک ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کرپائے ہیں ان کے کور اپ کیلیے عثمان خواجہ بھی ٹیم کے ساتھ ہی موجود ہیں مگر شین واٹسن کی جگہ عثمان کو ملنے کا امکان نہیں بلکہ آل رائونڈر گلین میکسویل کو ہی ترجیح دی جائے گی۔
اگر وہ کھیلے تو پھر ساتویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے اس طرح وکٹ کیپر ویڈ کو ایک درجہ اوپر یعنی چھٹے نمبر پر کھیلنا ہوگا جبکہ کلارک اور سڈنی ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے مائیک ہسی ایک ایک نمبر اوپر چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر کھیلیں گے۔
3 جنوری سے شیڈول آخری ٹیسٹ کیلیے مائیکل کلارک کے فٹ نہیں ہوپانے پر ہی عثمان خواجہ کو کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ میتھیو ویڈ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلیے تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مجھے چھٹے نمبر پر بیٹنگ سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ٹیم کو میری جس پوزیشن پر بھی ضرورت ہو میں اس کی فتح میں اپنا حصہ ڈالنے کی پوری کوشش کروں گا، میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنی اسٹیٹ ٹیم وکٹوریہ کی جانب سے بھی دو برس سے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کررہا ہوں، صرف ایک نمبر اوپر کھیلنے سے میری وکٹ کیپنگ ذمہ داری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اب یہ ٹیم پر منحصر ہے کہ میری ضرورت چھٹے نمبر پر ہے یا مجھے بدستور ساتویں نمبر پر ہی کھیلنا ہے۔