بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا برطانوی اخبار

دہشتگردی کو جواز بنا کر بھارت کولڈ اسٹارٹ منصوبے کے تحت پاکستان پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے

غیرملکی فوج سے قومی سلامتی کو خطرہ ہوا تو تمام ہتھیار استعمال کریں گے، پاکستانی عہدیدار فوٹو: فائل

KARACHI:
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ حملے کی صورت میں پاکستان ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا۔

برطانوی اخبار''فنانشل ٹائمز ''کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بھارت کی طرف سے حملے کی صورت میں نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنیکا واضح عندیہ دیا ہے جبکہ نئے بھارتی آرمی چیف نے تسلیم کیا ہے کہ کسی بحرانی و اقعے میں ہمسایہ ملک پاکستان پر خفیہ فوجی حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔


دوسری جانب اسلام آباد میں تین عہدیداروں نے اخبار کو بتایا کہ بھارت طویل عرصے سے کولڈ اسٹارٹ منصوبے کی آڑ میں پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس کے تحت دہشت گردی کے کسی واقعے کو پاکستان پر حملے کے لیے جواز بنایاجائیگا اوراگر بھارت نے ایسی کارروائی کی ہمت کی تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

اعلیٰ حکام میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ہماری قومی سلامتی کو غیر ملکی افواج کی پیش قدمی سے خطرہ ہوا تو پاکستان اپنے تمام ہتھیاروں کو استعمال کرے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ ملک کے دفاع کے لئے ہر قسم کاہتھیار استعمال میں لایا جائے گا جبکہ بھارتی فوج کے نئے سربراہ بپن راوت کی طرف سے کولڈ اسٹارٹ کے وجود کو تسلیم کرنے کے دو ہفتے بعد پاکستانی حکام کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔
Load Next Story