کراچی ایکسپو میں جی ٹیکس بین الاقوامی نمائش شروع

پہلے روزہی ٹیکسٹائل صنعتکاروں،کاروباری افراد اورغیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ کیا

دنیا کی پہلی آٹوسائز چینجنگ آئی لیٹ ہول مشین بھی متعارف،شائقین کی خصوصی دلچسپی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

JAMRUD:
کراچی ایکسپوسینٹر میں بی ٹوبی ٹیکسٹائل مشینری برانڈ کی 3 روزہ جی ٹیکس بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔ جی ٹیکس ایکسپو کی کراچی اور لاہورمیں گزشتہ سال کی مسلسل اور بڑی کامیابی کے بعد اس باردوبارہ کراچی میں منعقد کی گئی ہے۔

ایکسپو سینٹر میں جمعہ کو پہلے ہی دن ٹیکسٹائل صنعتکاروں، کاروباری افراد اور غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ کیا۔ دنیا کی پہلی آٹوسائز چینجنگ آئی لیٹ ہول مشین، سی ایس اے 3630-02 بھی پاکستان میں پہلی بار یونائیٹڈ مشینری کی جانب سے اس نمائش میں متعارف کرائی گئی ہے۔ مقامی اور غیر ملکی افراد نے اس مشین میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔


نمائش کے منتظم گلوبل انٹرپرائزکے سی ای او مجیب صدیقی نے بتایا کہ جی ٹیکس خطے میں اپنی نوعیت کا سرفہرست کامیاب ایکسپو ہے جس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، ڈیجیٹل پرنٹنگ، ایمبرائیڈری مشینری، آلات، کیمیکل، ڈائیز، انرجی سیکٹرز کے عالمی برینڈزاپنی جدید پروڈکٹس کی نمائش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب نمائش میں چین، جاپان، آسٹریلیا، تائیوان، اٹلی، ترکی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، اسپین، سوئیڈن، نیدرلینڈز، زچ ری پبلک، بھارت، ہانگ کانگ، فرانس، آسٹریا، ایران، کوریا، آئرلینڈ، ملائشیا، بیلجیئم، برطانیہ، امریکا اور سنگاپور کی کمپنیاں اپنی جدید مشینری اور مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

گلوبل انٹرپرائز کی جنرل منیجرغوثیہ نے بتایا کہ جی ٹیکس ایکسپو میں تینوں دنوں کے دوران 40ہزار کے قریب کاروباری افراد کی شرکت متوقع ہے۔ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح آج (ہفتہ) زبیرطفیل اور ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ صبح 11 بجے کریں گے۔ ہفتے کو ہی چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈیپ) ایس ایم منیر، سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اورمیئرکراچی وسیم اختر ایونٹ میں فیتا کاٹیں گے۔
Load Next Story