انوشکا بھی سنجے دت کی فلم کا حصہ

انوشکا شرما نے فلم کی پیشکش اپنا کردار مختصر ہونے کے باوجود قبول کی ہے

فلم کی شوٹنگ کا آغاز باقائدہ طورپرکردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

انوشکا شرما کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بھارتی فلم نگری میں انتہائی تیزی سے کامیابی کے زینے چڑھ رہی ہیں، جس کا اندازہ اس سے لگایا جارہا ہے کہ اب وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا بھی حصہ بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ہدایتکارراج کمارہیرانی کے ساتھ فلم "پی کے" میں توخود کو بہترین اداکارہ ثابت کرچکی ہیں اوراب وہ ایک بارپھرہدایتکارکے ساتھ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں بھی کام کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ کو ہدایتکارنے فلم میں ایک مختصرکردارادا کرنے کی آفرکی جوانہوں نے فوری طورپرقبول کرلی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت کی زندگی پر فلم میرے بغیر نامکمل

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کوفلم کا اسکرپٹ اوراس میں اپنا کردارمختصرہونے کے باوجود بہت پسند آیا ہے، فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں سنجوبابا کا کرداررنبیرکپورادا کرتے نظرآئیں گے اوران کے مدمقابل سونم کپورمرکزی کردارکرتی نظر آئیں گی۔
Load Next Story