کرائسٹ چرچ ٹیسٹ نیوزی لینڈ نے 7 وکٹ پر 260 رنز بنالئے

نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہنری نکولس 56 اور ٹم ساؤتھی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں

نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہنری نکولس 56 اور ٹم ساؤتھی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں : فوٹو : اے ایف پی

KARACHI:
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر 260 رنز بنالئے ہیں جبکہ اس کی 3 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لئے۔ تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر نے 77 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، اوپنر ٹام لیتھم نے 68 رنز بنائے، ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہنری نکولس 56 اور ٹم ساؤتھی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے3، قمرالاسلام نے 2 جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بنگلا دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 289 رنز پر آؤٹ

اس سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیشی ٹیم 289 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹم ساؤتھی نے 5 جبکہ نیل ویگنر نے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے قائم مقام کپتان کے فرائض انجام دینے والے اوپنر بیٹسمین تمیم اقبال (5) نے ٹم ساؤتھی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دیا، محمود اللہ 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ 38 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد شکیب الحسن اور سومیا سرکار نے 127 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، سومیا سرکار 86 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بن گئے۔ مشفق الرحیم کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین نورالحسن نے47 رنز کی اننگز کھیلی، شکیب الحسن 59 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہوئے۔ صابر رحمان 7، ڈیبیو کرنے والے نظم الحسن 18، مہدی حسن 10، تسکین احمد 8جبکہ قمرالاسلام 2 رنز بنا سکے۔ روبیل حسین 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے ابتدائی روز کھیل کے اختتام پر پوری بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں289 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ باؤلرز نے مہمان ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تجربہ کار ٹم ساؤتھی نے 5 شکار کئے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ نیل ویگنر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ میزبان کیوی ٹیم کو بنگلہ دیش پر 1-0 سے برتری حاصل ہے۔
Load Next Story