گریڈ17تا22کے افسران سے آمدنی اور اثاثوں کی تفصیل 15اگست تک طلب

پہلی مرتبہ تحائف اور اسکے دینے والوں کے اِس شخص سے تعلق کی تفصیلات بھی طلب

2011تک شکیل کی غیرملکیوں سے ملاقاتیں رہیں،53 لاکھ روپے وصول کیے،تحقیقاتی رپورٹ پیش , فائل فوٹو

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو آمدن اور اثاثوں کی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں اس سلسلے میں ملازمین کیلیے ایک پروفارما جاری کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے17 سے گریڈ 22 کے بیوروکریٹس کو ذاتی اور خاندان کے مکمل آمدن و اثاثے15 اگست تک ظاہر کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں،

گذشتہ برسوں میں جمع کی گئی مال ودولت اور اثاثوں کی مکمل تفصیلات سمیت پہلی مرتبہ بیوروکریٹس کو تحائف اور اس کے دینے والوں سمیت اِس شخص سے تعلق کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں جبکہ ذاتی اوربیوی بچوں کے پرائیویٹ غیرملکی دوروں، آمدن اورتعلیمی اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں گئیں۔ نئے احکامات کے تحت گذشتہ 7 برسوں میں جمع کی گئی مال ودولت اور اثاثوں کی مکمل تفصیلات 15 اگست تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوانا ہوں گی۔


سرکاری احکامات میں کہاگیاہے کہ وفاقی و صوبائی وزارتوں اور ڈویژنز سے حلف ناموں کے ساتھ فارم یکم ستمبرتک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو پہنچ جانا چاہئیں ،اثاثے ظاہر کرنے سے انکار،چھپانے یاغلط اعداد و شمار دینے پرقانونی کارروائی ہوگی اور متعلقہ افسروں کے احکامات کی خلاف ورزی پر ایس آر او 2000کے تحت آمدن و اثاثوں کی چھان بین اور نوکری سے معطلی سمیت دیگر سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

 
Load Next Story