وزیراعلیٰ سندھ سنجیدہ نہ ہوئے تو اختیارات کیلیے سپریم کورٹ جائیں گے وسیم اختر
حكومت سندھ خود بھی كام نہیں كررہی اور نہ ہی ہمیں كام كرنے دیا جارہا ہے، میئر کراچی
شہر قائد كے میئروسیم اخترنے كہا ہے كہ وزیراعلیٰ سندھ شہر كے مسائل حل كرنے كے لیے سنجیدگی كا مظاہرہ كریں بصورت دیگراختیارات كے لیے عدالت عظمیٰ سے رابطہ كریں گے۔
كراچی ایكسپو سینٹرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ حكومت سندھ خود بھی كام نہیں كررہی اور نہ ہی ہمیں كام كرنے دیا جارہا ہے، حكومت سندھ كے تعاون كی صورت میں ہی شہر بھر سے كچرا صاف اورسڑكیں شفاف ہوسكتی ہیں، شہری نظام میں گزشتہ 8 سالوں كی بگاڑ كے نتیجے میں پوراشہركچرے كا ڈھیربن چكا ہے اوران 8 سالوں میں پیپلز پارٹی اورحكومت سندھ نے ایڈمنسٹریٹركے توسط سے معاملات چلائے، فائربریگیڈ كا محكمہ تباہی كے دہانے پرہے اوراس ادارے كے پاس فوم اوروردیوں كی خریداری كے لیے بھی فنڈزدستیاب نہیں ہیں۔