زونگ کا پاکستان میں مزید 20 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
تھری وفورجی نیٹ ورک کو توسیع دی جائیگی، سالانہ بزنس کانفرنس میں سی ای او کا اعلان
ملک میں کام کرنے والی سیلولر موبائل فون کمپنی زونگ نے پاکستان میں تھری جی اور فور جی نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کے لیے مزید 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سرمایہ کاری کا اعلان زونگ کے سی ای او لیو ڈیان فینگ نے گزشتہ روز زونگ کی سالانہ بزنس کانفرنس 2017 کے افتتاحی سیشن کے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس میں زونگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں زونگ کی مستقبل کی منصوبہ بندی، اہداف، سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز ماہم درد نے انجام دیے۔
ادھر تقریب کے اختتام پر زونگ کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے2016 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی دیے گئے۔ اس موقع پر لیو ڈیان فینگ نے2017 کے لیے کمپنی کے مثبت اور دور رس نتائج کے حامل منصوبوں اور اہداف کا تفصیلی خاکہ پیش کیا اور نیٹ ورک میں توسیع کے ساتھ ساتھ تھری جی اور فور جی کی سائٹس کی تعداد کو سب سے زیادہ ساڑھے 10 ہزار تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک نئے برانڈ اور ڈیٹا بزنس کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے جامع لائحہ عمل کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر زونگ کی سینئر انتظامیہ نے2017 میں گزشتہ سال شروع کیے گئے منصوبوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔