کراچی میں سردی کی شدت کم بدھ کو بارش کا امکان
آج درجہ حرارت 12تا 14ڈگری رہے گا جبکہ ایران سے بارش کا سسٹم پیرکو ملک میں داخل ہوگا
ISLAMABAD:
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کوسردی کی شدت قدرے کم رہی، کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بھی موسم یکساں رہنے کا امکان ہے اوردرجہ حرارت 12تا 14ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا تاہم بدھ کو ہلکی بارش کاامکان ہے۔
ڈائریکٹرعبدالرشید نے بتایاکہ کراچی میں ہفتے کو ہوا کی رفتار میں کمی آئی جس سے سردی کی شدت بھی کم رہی جبکہ اتوار کو بھی موسم یکساں رہے گا۔ ایران سے بارش دینے والاسسٹم پیرسے بلوچستان میں داخل ہوگا جس سے بدھ کو کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔