فوج غیر قانونی بات کا سوچ بھی نہیں سکتی شہباز شریف

انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلیے لوگ امپورٹ کیے جارہے ہیں، جلسے سے خطاب

انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلیے لوگ امپورٹ کیے جارہے ہیں، جلسے سے خطاب فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کو بھکاری بناناہے یا ایک خوشحال ملک ۔

زرداری ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار ختم کرکے دم لیں گے۔ ۔ ملکی دولت لوٹنے والے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو امپورٹ کیا جارہا ہے لیکن عوام انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ قائداعظم گرائونڈ منڈی بہائوالدین سٹی میں جلسہ عام سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ الیکشن کا بروقت انعقاد پاکستان کے استحکام کا تقاضا ہے۔ عوام ان لوگوں کا راستہ روکیں جو کسی اور کا ایجنڈا سامنے لاکر پاکستان کو گروی رکھنا چاہتے ہیں۔




افواج پاکستان18 کروڑعوام کی فوج ہیں جو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلیے ہر دم تیار ہیں۔ اس کے سپہ سالار کسی غیر قانونی بات کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ پاک فوج ہر حال میں سرحدوں کی حفاظت اور آئین کی پاسداری کرے گی۔ پاکستان کو باوقار اور خوشحال ملک بنانے کیلیے نوازشریف کو اقتدار میں لانا ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story