مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ گئی
میری بھی ذاتی زندگی ہے جو میں خود تک محدود ہی رکھنا چاہتی ہوں، مومنہ مستحسن
کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اوردلکش گلوکارہ مومنہ مستحسن نے 4 ماہ قبل پاکستانی نژاد امریکی شہری سے منگنی کی تھی لیکن اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے۔
معروف گلوکارراحت فتح علی خان کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو 9 میں گائے جانے والے گانے "آفرین آفرین" سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے مختصر سے عرصے میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں اپنے خوب مداح بنائے.
اس خبرکوبھی پڑھیں: مومنہ مستحسن کی خوبصورتی کی بھارت میں بھی دھوم
گلوکارہ کے حوالے سے اب سوشل میڈیا پریہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ 4 ماہ قبل پاکستانی نژاد امریکی شہری علی نقوی سے ہونے والی منگنی اب ختم ہوچکی ہے اوردونوں نے ایک دوسرے سے اپنے راستے علیحدہ کرلیے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: گلوکارہ مومنہ مستحسن نے منگنی کرلی
مومنہ نے ان خبروں کی تاحال تصدیق یا تردید تو نہیں کی تاہم گردش ہونے والی ان خبروں پرانہوں نے سوشل مٰیڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرکہا کہ میں بھی آپ سب کی طرح ایک انسان ہوں، میری بھی ذاتی زندگی ہے جومیں خود تک ہی رکھنا چاہتی ہوں۔ مومنہ نے کہا کہ میری ذاتی زندگی کو آپ سب اپنی تفریح نہ بنائیں، اگرایسا کچھ بھی آپ سب کو بتانے لائق ہوگا تومیں خود ضروربتاؤں گی۔ مومنہ کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی خبروں کوپھیلانے سے پرہیزکیا جائے کیونکہ اس سے آپ سب کا کوئی لینا دینا نہیں ہے.