گرل فرینڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر بنگلا دیشی کرکٹر گرفتار
عرفات سنی نے جعلی اکاؤنٹ بنا کر گرل فرینڈ کی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں
ISLAMABAD:
گرل فرینڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر بنگلا دیش کی قومی ٹیم کے بولر عرفات سنی کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کے سلو لیفٹ آرم بولر عرفات سنی کی گرل فرینڈ کی جانب سے ان کی ذاتی نوعیت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر پولیس نے ڈھاکا کے علاقے امین بازار میں عرفات سنی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: زیادتی کے الزام میں بنگلا دیشی کرکٹر سلاخوں کے پیچھے
پولیس حکام کے مطابق عرفات سنی نے اپنی گرل فرینڈ کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا اور پھر سوشل میڈیا پر ان کی ذاتی تصاویر شیئر کردیں جسے بنگلا دیشی کرکٹر کی گرل فرینڈ نے غیر اخلاقی اور انٹر نیٹ قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے درخواست دائر کرائی تھی۔ پولیس نے عرفات سنی کو گرفتار کرکے عدالت سے ان کا 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔
بنگلا دیشی قوانین کے مطابق اگر عرفات سنی پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں 14 برس قید یا ایک کروڑ ٹکا (ایک لاکھ 26 ہزار 340 ڈالر) جرمانہ ہو سکتا ہے۔
عرفات سنی کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا جب کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے اس لئے اس پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم معاملے کا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں۔