پاکستان تمام تعصبات سے بالاترہوکرسب کا ملک ہے سربراہ پاک فوج
سربراہ پاک فوج کا پاراچنار میں آرمی پبلک اسکول قائم کرنے کا اعلان
FAISALABAD:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بلا تفریق مذہب، فرقہ، زبان اور رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر سب کا ملک ہے اور یہاں کسی سے کوئی فرق روا نہیں رکھا جانا چاہیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار کا دورہ کیا جہاں انہیں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے افسوس اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلا تفریق مذہب، فرقہ، زبان اور رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر سب کا ملک ہے اور یہاں کسی سے کوئی فرق روا نہیں رکھا جانا چاہیے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پارا چنار سبزی منڈی دھماکا
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور فرنٹیئرکور نے علاقے میں استحکام کے لیے شاندار کام کیا جب کہ قیام امن میں فاٹا کے عوام کا بھی اہم کردار ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے پشاور سی ایم ایچ اور ایجنسی ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں بھی زخمیوں کی عیادت کی جب کہ آرمی چیف نے پاراچنار میں آرمی پبلک اسکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔