توقیرصادق کے ساتھی سے تحقیقاتحقائق جلدسامنے لائینگےنیب

سابق چیئرمین اوگرا کی گرفتاری کیلیے تحقیقاتی ٹیم چھاپے ماررہی ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹرہیڈکوارٹر

شہزادسلیم کی گرفتاری سے نیب پنجاب کاتعلق نہیں،کیس ہیڈ کوارٹرڈیل کر رہا ہے، ڈائریکٹر نیب فوٹو: فائل

KARACHI:
ڈائریکٹر نیب اویرنس اینڈ پریونشن عتیق احمد نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے ساتھی خالد سلیم بھٹی کے بیٹے شہزاد سلیم کی گرفتاری کے حوالے سے نیب پنجاب کا کوئی تعلق نہیں۔

اس کیس کو براہ راست نیب ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی ڈیل کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ متعلقہ کیس میں کن افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور کن افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس مقصد کیلیے نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیم اپنی کارروائیوں کو خفیہ رکھتی ہے۔




دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز میڈیا ظفر اقبال نے کہا کہ عدالت کی ہدایت پر آئی جی اسلام آباد کو نیب کی مدد کرنے کیلیے کہا ہے، سابق چیرٔمین اوگرا توقیر صادق کے ساتھی کے بیٹے کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردی، آئندہ چند روز میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیم سابق چیرٔمین اوگرا کی گرفتاری کیلیے مختلف اضلاع میں چھاپے مار رہی ہے اور اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔
Load Next Story